ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن طلبا کی ایم بی اے میں شاندارکامیابی؛ 100فیصد نتائج؛ 13 طلباکی امتیازی کامیابی

بھٹکل انجمن طلبا کی ایم بی اے میں شاندارکامیابی؛ 100فیصد نتائج؛ 13 طلباکی امتیازی کامیابی

Sun, 31 Jul 2016 21:25:53    S.O. News Service

بھٹکل:31/ جولائی(ایس او نیوز)انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر اہتمام چلنے انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ کے شعبہ ایم بی اے نے ویشویشور یا ٹکنیکل یونیورسٹی کے سال 2015 - 16 کے امتحانات میں 100فی صد نتائج کے ساتھ کامیابی درج کرتے ہوئے پوری ریاست میں انجمن کالج کا نام روشن کردیا ہے۔ 

انجمن سے ملی اطلاع کے مطابق ایم بی اے شعبہ سے  کل 28طلبا امتحان میں شریک ہوئے تھے جس میں سے 13طلبا نے امتیازی نمبرات اور15طلبانے فرسٹ کلاس سے کامیابی حاصل کرتے ہوئےانجمن کے اعلیٰ تعلیمی شعبہ کو چار چاند لگادیا ہے۔ چند طلبا نے بعض مضامین میں ٹاپ رینک حاصل کیا ہے۔ نتائج کی تفصیل اس طرح ہے۔

محمد معتصم جاکٹی نے 77 فی صد شرح کے ساتھ  کالج کی سطح پر اول مقام حاصل کیا ہے۔ خیال رہےکہ محمد معتصم کرکٹ کے اچھے کھلاڑی ہیں وہ کرناٹکا یونیورسٹی کی ٹیم کی طرف سے بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔ اسی طرح محمد ابرار 76 فیصد۔ حسین شبیر 75 فیصد۔ آشا موگیر75 فیصد۔ مہر قاسمجی 74فیصد، ۔شارق احمد 73۔ فیصد، عارفہ آفرین 72 فیصد، ناشط سفیان 72 فیصد۔ محمد نظیف71 فیصد۔ ولید 71 فیصد۔ سید حسین 71 فیصد۔ ناگیش 70 فیصد اور ونایک نائک 70فی صد نمبرات کے ساتھ نمایاں طور پر کامیابی حاصل کی ہے۔

 حسین شبیر رکن الدین نے رورل مارکیٹنگ میں اول اور انٹرنیشنل مارکیٹنگ مینجمنٹ میں دوم رینک حاصل کیا ہے۔ اسی طرح مہر قاسمجی نے اسٹراٹیجک برانڈ مینجمنٹ میں دوسرارینک حاصل کیاہے۔

طلبا کی بہترین کارکردگی پر انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے سرپرست جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن ،انجمن صدرعبدالرحیم جوکاکو، جنرل سکریٹری قاسمجی محمد انصار، کالج سکریٹری عبدالرحمن صدیقی نے طلبہ سمیت پرنسپال ڈاکٹر مشتاق بھاوی کٹی ، ایچ اؤڈی پروفیسر زاہد کھروری اور دیگر اسٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: